اہم خبریں متفرق خبریں

ہمیشہ کہا ہم امریکی جنگ میں اپنے لوگوں کو قربان کر رہے ہیں:عمران خان

نومبر 14, 2022 < 1 min

ہمیشہ کہا ہم امریکی جنگ میں اپنے لوگوں کو قربان کر رہے ہیں:عمران خان

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم امریکی جنگ میں شامل ہوئے تو ہر جگہ کہتا رہا یہ ہماری جنگ نہیں ہے،ہم اپنے لوگوں کو قربان کر رہے ہیں۔

پیر کو لانگ مارچ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ۲۶سال سے کہہ رہا ہوں دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں،غلامی کسی کی نہیں،ہم کسی سی دشمنی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میری حکومت ہے اس کے باوجود خود پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،پنجاب حکومت نے میری نہیں سنی،طاقت ور حلقوں کی سنی،اگر سابق وزیراعظم ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا تو سوچیں عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے ارشد شریف قتل کیس اور خود پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور کرنا ناممکن ہے کہ ایک سزا یافتہ ملک کے اہم فیصلے کرے۔شہباز شریف کو پتہ نہیں کہ وہ اس سے کیسے مشاورت کر رہا ہے، آرمی چیف کی تقرری پر مفرور سے مشورہ خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، اس پر قانونی کارروائی کے لئے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانی ہے تو انصاف کا قانون نافذ کرنا ہو گا،یہ جو ہماری حقیقی آذادی کی تحریک ہے،دراصل انصاف کے لئے ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے