لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ،چھ اہلکار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں ایک ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لئے پولیس موبائل جا رہی تھی کہ اس پر اندھادھند فائرنگ کی گئی چھ ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر رہی ہے۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین جبکہ 5 کانسٹیبل پرویز، محمود، دل جان، عبید اللہ اور احمد نواز شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔