جسٹس اعجاز نے نگرانی شروع کر دی
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی نگرانی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس بنانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے انیس اگست کو سپریم کورٹ کے نگران جج کو درخواست دی تھی کہ ریفرنس دائر کرنے سے قبل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان اور اس کے سربراہ کا بیان ریکارڈ کرنا ضروی ہے کیونکہ قانون کے مطابق ریفرنس کا مواد جو بھی تفتیشی افسر لائے گا اس کو بطور گواہ عدالت میں بھی پیش ہوناپڑے گا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے قومی احتساب بیورو کی درخواست منظور کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان قلمبند کرکے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Array