پاکستان

سیاسی جماعتوں کے قانون میں تبدیلی

ستمبر 22, 2017 < 1 min

سیاسی جماعتوں کے قانون میں تبدیلی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ایوان بالا نے سیاسی جماعتوں کے قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دی ہے۔ بل کے مطابق کوئی بھی شہری جو سرکاری ملازم نہ ہو سیاسی جماعت قائم کرکے اس کا سربراہ بن سکتا ہے۔ بل کی شق دوسو تین پر سینٹ میں بحث ہوئی اور پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے اس میں ترمیم تجویز کی تاہم ان کو ایک ووٹ سے شکست ہوگئی۔ شق دوسو تین کے تحت کوئی بھی شخص جو پارلیمان کا رکن منتخب ہونے کا اہل نہ ہو کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ بن سکتاہے۔ اعتزاز احسن نے ترمیم پیش کی تھی کہ اس شق کو تبدیل کیاجائے اور صرف وہی شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کااہل ہو جو بطور قومی اسمبلی کے رکن انتخاب میں حصہ لے کر ایوان کا حصہ بن سکتا ہو۔ اعتزاز احسن کی ترمیم کو 37جبکہ بل کی حمایت میں 38 ووٹ پڑے۔
سیاسی رہنماﺅں کا خیال ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دوہزار تین کے قانون میں اس ترمیم کے بعد نوازشریف مسلم لیگ ن کے سربراہ بننے کے اہل ہوجائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے