اہم خبریں

پاکستانی لڑاکا طیاروں کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری

دسمبر 25, 2024 < 1 min

پاکستانی لڑاکا طیاروں کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کیمپ بتائے جانے والے چار مقامات پر بمباری کی ہے۔

پاکستانی سکیورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ منگل کی رات کیے گئے ان حملوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع برنال کے علاقے مرغا اور لامان میں ٹی ٹی پی کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک کیمپ شیر زمان عرف مخلص یار، کمانڈر ابو حمزہ، کمانڈر اختر محمد اور ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ کے سربراہ عمر میڈیا کے زیر استعمال تھا۔

افغان طالبان حکومت نے پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے حملے کی رپورٹوں کی تصدیق کی۔

افغان وزارت دفاع کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ میں لیکن دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کئی بچے اور عام شہری شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں نے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملے میں 16 اہلکاروں کی جان لے لی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے