اہم خبریں

جنریٹر کی وجہ سے پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ، نائجیریا میں 70 ہلاک

جنوری 19, 2025 < 1 min

جنریٹر کی وجہ سے پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ، نائجیریا میں 70 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

نائجیریا کی ایمرجنسی رسپانس ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال وسطی علاقے میں پیٹرول ٹینکر کے پھٹنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ سنیچر کی صبح نائجر ریاست کے سولیجا علاقے کے قریب اس وقت ہوا جب مقامی افراد نے جنریٹر کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹینکر سے دوسرے ٹرک میں پٹرول منتقل کرنے کی کوشش کی۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے حسینی عیسیٰ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایندھن کی منتقلی نے دھماکے کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول منتقل کرنے والوں اور وہاں کھڑے افراد کی موت ہو گئی۔

حسینی عیسیٰ نے کہا کہ مزید متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کارگو کی نقل و حمل کے لیے ریلوے کے موثر نظام کی عدم موجودگی کے باعث افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا میں زیادہ تر بڑی سڑکوں پر ٹرکوں کے جان لیوا حادثات عام ہیں۔

ستمبر میں نائجر کی ریاست میں ایک دھماکے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے جب پیٹرول ٹینکر مویشیوں کو لے جانے والے ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔

نائجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے مطابق سنہ 2020 میں پیٹرول کے ٹینکر کے 1,531 حادثے ہوئے جن کے نتیجے میں 535 افراد ہلاک اور 1,142 زخمی ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے