پاکستان

جنرل نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟

اکتوبر 8, 2017 < 1 min

جنرل نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوجی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی آج کل ہر طرف سے خبروں میں ہے _

آئی ایس آئی کے ایک سال قبل تک سربراہ رہنے والے اور اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے، ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رضوان اختر نے خود کو فوج کی خدمات سے سبکدوش کرنے کی درخواست کر دی ہے، یہ فیصلہ ان کی ذاتی وجوہات کی بنا پر قرار دیا جا رہا ہے تاہم ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ان کے ساتھی جرنیلوں کو مختلف کورز کی کمانڈ سونپنے کے بعد جب ان کو نظر انداز کیا گیا تو وہ دلبرداشتہ ہو گئے، واضح رہے کہ فوج کے سابق ترجمان عاصم باجوہ بھی گزشتہ ہفتے کور کمانڈر بنا دیے گئے، جنرل رضوان اختر کی ایک سال کی ملازمت ابھی باقی تھی تاہم ان کو مزید ترقی کی امید نہیں رہی تھی اس لیے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے فوج چھوڑنے کا فیصلہ کیا _ ماضی میں آئی ایس آئی کی کمانڈ کرنے والے جنرل حمید گل نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی  _

یہ خبر سب سے پہلے نیوز ون ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز طارق محمود نے بریک کی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے