پاکستان

صرف امریکی نہیں اب روسی بھی

اکتوبر 9, 2017 < 1 min

صرف امریکی نہیں اب روسی بھی

Reading Time: < 1 minute

امریکا کی یاری کے ستر برس بعد پاکستان اب روس کی طرف جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فوجی اور دیگر ضرورتوں کے لیے پاکستان کا امریکہ پر انحصار کا دورختم ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم  نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایک ذریعہ سوکھ جائے تو ہمیں دوسرے ذریعے کے پاس جانا پڑے گا۔ اس میں زیادہ لاگت آ سکتی ہے۔ اس میں زیادہ وسائل لگ سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ جنگ لڑنی ہے اور اسی بات کے لیے ہم ان لوگوں پر زور دیتے ہیں جن سے ہم ملتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پر عائد کی جانے والی کوئی پابندی یا کسی قسم کی لگام دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو کمزور کرے گی جس سے اس خطے کا توازن متاثر ہو گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ ہماری فوج کے پاس امریکی اسلحہ ہے لیکن ہم لوگوں نے تنوع اختیار کیا ہے۔ ہمارے پاس چینی اور یورپی اسلحہ بھی ہے اور پہلی بار اس میں روسی ہیلی کاپٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے