آپریشن میں درجنوں زخمی
Reading Time: < 1 minuteفیض آباد میں مولوی دھرنا کے خلاف آپریشن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں _ اٹھائیس زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد جبکہ بارہ کو ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب مولویوں نے جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں باہر نکل کر راستے بند کرنے کی کوشش کی ہے _
ٹی وی چینلز پر دھرنا آپریشن کی رپورٹنگ کے دوران بریلوی مسلک کے چینل نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق پولیس مظاہرین پر ظلم و ستم کر رہی ہے جبکہ ایک ٹی وی چینل کے مطابق مظاہرین کے پاس بھی آنسو گیس فائر کرنے والے آلات ہیں _
Array