پاکستان

حسین نواز نے آف شور کمپنیاں تسلیم کر لیں

نومبر 7, 2016 < 1 min

حسین نواز نے آف شور کمپنیاں تسلیم کر لیں

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد : پانامہ پیپرز تحقیقات کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے سامنے وزیراعظم کے بچوں نے جواب جمع کراتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں حسین نواز کی ہیں _ حسن اور حسین نواز نے عدالت کو جواب دیا ہے کہ وہ بیرون ملک کاروبار کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز نے کہا کہ وہ ان کمپنیوں کی ٹرسٹی ہیں مالی فائدہ حاصل نہیں کرتیں _ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ کمپنیوں کی ملکيت تسلیم کرنے کے بعد اب مالکوں کو دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگا کہ رقم قانونی طریقے سے باہر لے جا کر کمپنیاں بنائی گئیں _ عدالت نے  وزیراعظم کے بچوں کو 15  نومبر تک کمپنیوں کے ملکیتی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے