پاکستان

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

نومبر 10, 2016 < 1 min

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی خواجہ آصف کے خلاف الیکشن دھاندلی کی درخواست خارج کر دی _ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کو تحریک انصاف کے ناکام ہونے والے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل کے سامنے چیلنج کیا تھا مگر فیصلہ خلاف آنے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی _ عدالت نے دونوں فریقوں کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے _ تحریک انصاف کے عمران خان نے اس حلقے کو بھی کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور یہ حلقہ بھی تاریخی چار حلقے کھولنے اور 35 پینکچرز کے الزام میں شامل تھا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے