مشہور امریکی خاتون کا اہم پیغام
Reading Time: < 1 minuteتقریبات کی میزبانی کرنے والی مشہور خاتون ٹریسی ایلس روز نے مشکل کام کرکے اہم پیغام سب تک پہنچا دیا۔ گلیمر میگزین کے ’وومن آف دی ایئر‘ کی تقریب کی میزبانی کے دوران ایلس روز نے کھلا لباس پہن رکھا تھا جس میں سے اس کا جسم نظر آ رہا تھا۔ خاتون میزبان نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم یہاں ایک مختلف ماحول میں موجود ہیں، اپنے رات کے پہننے کے لباس کو تقریب میں شمولیت کیلئے انتخاب کرنے کے بارے میں ایلس روز نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تا کہ میں باہر سے بھی اسی طرح غیر محفوظ احساسات لوں جیسے خود کو اندر سے غیر محفوظ تصور کرتی ہوں۔ ایلس روز کے لباس اور ان کے پیغام نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ امریکی معاشرے میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا تصور تیسری دنیا کے ممالک کے لوگوں کیلئے اچھنبے کی بات ہے مگر ایک مشہور خاتون کی جانب سے اتنی دلیری سے اس کا اظہار کرنا دلچسپ اور اہم ضرور ہے۔