پاکستان

پی کے 661 گر کر تباہ

دسمبر 8, 2016 < 1 min

پی کے 661 گر کر تباہ

Reading Time: < 1 minute

حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں سوار تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی سپریڈنٹ ڈاکٹر جنید نے بتایا ہے کہ  طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ائیر سوسٹس سمیت چھ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والی ایئر ہوسٹس کی لاش کی شناخت ان کے شوہر نے کی جبکہ ایک لاش کی شناخت فنگر پرنٹس اور دیگر چار لاشوں کی شناخت جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کے ذریعے کی گئی ہیں۔ تمام لاشوں کے ڈی این اے سیمپلنگ کر لی گئی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے نقد دیا جائے گا۔ بدھ کی شام پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں اس پر سوار عملے سمیت تمام 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر جہاز میں 42 مسافر،عملے کے پانچ اراکین اور ایک گراؤنڈ انجینیئر سوار تھا جبکہ مسافروں میں 31 مرد نو خواتین اور دو شیر خوار بچے شامل تھے۔ ہلاک شدگان میں مشہور گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید بھی شامل ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیئرمین اعظم سہگل کا کہنا تھا کہ چترال سے اسلام آباد کے سفر کے دوران تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں پرواز سے قبل کوئی فنّی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی اصل وجوہات کا اندازہ تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے