لاہور میں دھماکے سے 13 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں 13 افراد کے جاں بحق اور پانچ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن والے احتجاج کررہے تھے جب یہ دھماکہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرنے والوں میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی بھی شامل ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلوں پر دکھائی جانے والی فوٹیج کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ آور نے کیا جس سے آج ٹی وی کی سیٹلائٹ وین کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے جبکہ آج ٹی وی کا ایک کیمرہ مین اور ڈرائیور زخمی ہواہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے تین افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
Array