قبائلی علاقے پختون خوا میں ضم ہوں گے
Reading Time: < 1 minuteوفاقی کابینہ کے اجلاس میں قبائلی علاقوں کے بارے میں بنائی جانے والی اصلاحات و سفارشات پر غور کیا ہے، وزیراعظم کے زیرصدارت کابینہ اجلاس میں قبائلی علاقوں کو خیبرپختون خوا کا حصہ بنانے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد قبائلی علاقوں میں موجود قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان اصلاحات کو آئینی ترمیم کی صورت میں پارلیمان کے سامنے پیش کیاجائے گا۔
Array