عالمی خبریں

مسلمان خاتون جج نیویارک میں قتل ؟

اپریل 13, 2017 < 1 min

مسلمان خاتون جج نیویارک میں قتل ؟

Reading Time: < 1 minute

امریکی پولیس حکام کے مطابق ملک کی پہلی مسلمان خاتون جج نیویارک کے دریائے ہڈسن میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کی اعلیٰ عدالت کی جج 65 سالہ شیلا عبدالسلام کی لاش دریا کے مغربی کنارے پر تیرتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس نے مکمل لباس میں شیلا کو دریا سے باہر نکالا تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ اہلخانہ نے لاش کی شناخت کر لی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ شیلا کو 2013 میں اپیل کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور وہ پہلی افریقن امریکی خاتون جج تھیں۔

عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق شیلا نے کولمبیا لا سکول سے گریجوئیٹ کیا اور مشرقی بروکلین سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور نیویارک ریاست کی نائب اٹارنی جنرل کے عہدے پر کام کیا۔ انھیں 1991 میں نیویارک شہر کا جج مقرر کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے