پاکستان

درست فیصلے پر تنقید کی گئی، آرمی چیف

مئی 18, 2017 < 1 min

درست فیصلے پر تنقید کی گئی، آرمی چیف

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی فوج کے صدر دفتر جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں فوج اور اس سے قبل مجھے ذاتی طورپر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ پہلے ایک فیصلہ ( مسترد والی ٹویٹ) کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے پاپولر مگر غلط فیصلہ کیا ہے، جب دوسرا فیصلہ کیا (ٹویٹ واپس لینے کا) تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے درست مگر ان پاپولر فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر کام کیلئے صرف فوج کی طرف نہ دیکھا جائے پوری قوم پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں وکیل ہم نے کیا، انڈس واٹر ٹریٹی پر بھی ہم کام کر رہے ہیں، نوجوان نسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ہمارے نوجوان سٹریٹ فارورڈ ہیں، یہ ملک سب کاہے، ذمہ داری بھی سب کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے