پاکستان

ٹینکر پھٹنے سے مرنے والے 174ہوگئے

جون 29, 2017 < 1 min

ٹینکر پھٹنے سے مرنے والے 174ہوگئے

Reading Time: < 1 minute

احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے سے پٹرول لوٹنے کے دوران آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو چوہتر ہوگئی ہے، نشتر ہسپتال ملتان کے مطابق اس وقت 35 جھلسے افراد زیرعلاج ہیں، حادثے میں جھلسنے والے مزید نو زخمی دم توڑ گئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ بہاولپور کے علاقے میں پیش آنے والے اس سانحے نے عید کے دوران پورے ملک کے لوگوں کو افسردہ رکھا۔ سوشل میڈیا پر اس سانحے پر ایک ہفتے بعد بھی لوگوں میں مرنے والے سے متعلق بحث جاری ہے، کچھ صارفین ان لوگوں کو لالچی جبکہ بعض لوگ ان کو غریب قرار دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر سرگرم افراد سانحے میں مرنے والوں کے لواحقین سے متعلق بھی تبصرے داغ رہے ہیں جس میں معاوضے کو زیربحث لایاجا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے