پاکستان

پولیس کے بادشاہ

اگست 27, 2017 < 1 min

پولیس کے بادشاہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس میں ایسے بادشاہوں کا انکشاف ہوا ہے جن کے گھروں میں کئی سرکاری خانسامے انواع و اقسام کے کھانے پکاتے ہیں _

آڈٹ رپورٹ میں اس حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق چوبیس خانساموں سمیت 34 مالی، دھوبی اور سویپرز کئی سالوں سے اسلام آباد پولیس افسران کے گھروں پر معمور ہیں، آڈٹ رپورٹ  کہتی ہے کہ گھروں پر ملازمین کی تعیناتی کی رولز میں گنجائش نہیں ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جن افسران کے گھروں پر خانسامے معمور ہیں ان میں ڈی آئی جی وقار چوہان، سابق ڈی آئی جی سلطان اعظم تیموری، ایس ایس پی میر ویس نیاز اور ایس پی سمیرا شامل ہیں جبکہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساجد کیانی کے ساتھ دو خانسامے معمور ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق کچھ ایسے افسران کے گھروں پر بھی ملازمین تعینات ہیں جو ریٹائر ہو چکے ہیں یا جنکا اسلام آباد سے تبادلہ ہو چکا ہے، آڈیٹر جنرل نے گھروں پر معمور ملازمین کی تنخواہیں اور الائونسز متعلقہ افسران سے ریکور کرنے کی سفارش کردی ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے