پاکستان

نواز شریف ریاض ٹھیکیدار سے کیوں ملے

ستمبر 28, 2017 2 min

نواز شریف ریاض ٹھیکیدار سے کیوں ملے

Reading Time: 2 minutes

ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سابق سربراہ نواز شریف سے پاکستان میں زمینوں پر قبضے کر کے سلطنت قائم کرنے والے ریاض ٹھیکیدار کی ملاقات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے _ ریاض ٹھیکیدار کے بارے میں پاکستان کا ہر باخبر شہری جانتا ہے کہ اس کے سابق اور حاضر سروس جرنیلوں سے رابطے ہیں اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ کے بھائی ان کے شراکت دار بھی رہے ہیں_ دوسری جانب ٹھیکیدار کی چکری کے راجپوت چودھری نثار سے سخت نفرت اور دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں _ انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے پاکستان 24 کو بتایا ہے کہ ملاقات راولپنڈی کے ایک اور چودھری نے کرائی، اس شخصیت کا نام چودھری تنویر اور یہ مسلم لیگ ن کے سینٹر ہیں _

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں اس ملاقات کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے،

جاتی عمرا رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے،موجودہ سیاسی صورتحال میں اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ تینوں کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد ملک ریاض رائے ونڈ سے روانہ ہو گئے،سیاسی حلقوں میں یہ افواہ سر گرم ہے کہ ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی،ملاقات کو کسی سیاسی ڈیل کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے،واضح رہے کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کیلئے لندن میں موجود تھے جہاں سے وہ پیرکی صبح وطن واپس پہنچے تھے۔ نواز شریف منگل کواحتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے جبکہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ عین ممکن ہے نواز شریف واپس نہ آئیں۔ وطن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی واپسی کو کسی این آر او یا ڈیل سے بھی جوڑا گیا۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ملک ریاض جیسی شخصیت سے ان کی ملاقات نے اہم سوالات کھڑے کردیے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے