پاکستان

آئی ایس آئی پر الزام مسترد

اکتوبر 5, 2017 < 1 min

آئی ایس آئی پر الزام مسترد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے آئی ایس آئی پر دہشت گردوں کو پناہ اور مدد فراہم کرنے کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنی فوجی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا _
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں۔ ریکس ٹلرسن نے خواجہ آصف سے ملاقات میں پاک امریکہ کثیر الجہتی مزاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ترجمان نے ایک سوال پر امریکی جنرل ڈن فورڈ کی جانب سے آئی ایس آئی پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزامات کو مسترد کر دیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں،  ترجمان نے پاکستان پر بھارتی میڈیا کےا س الزام کومسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے رواں سال ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اب تک سیز فائرمعاہدہ کی ایک ہزار خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں ابتک 45 پاکستانی شہری شہید اور 155 زخمی ہوے۔ بھارت کی سول سوسائٹی کی شخصیات نے بھی بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے، بھارت میں مسلم, ہندو دلت،  مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے