جمائما کی دستاویزات عدالت میں
Reading Time: 2 minutesسپریم کورٹ میں عمران خان نے نااہلی کے لیے دائر حنیف عباسی کی درخواست کے جواب میں ایک اور دستاویز پیش کی ہے، اس بار عدالتی حکم پر جمائما کو ادا کیے گئے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار پاؤنڈز کی تفصیلات شامل ہیں،
دستاویزات میں نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے جمائما کو 5لاکھ 62ہزار پاْؤنڈ کی ادائیگی کےدستاویز کے علاوہ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کی تعمیر کے نقشے کے 79 ہزار پاؤنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے _
عدالت کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں 2003میں جمع کرائے گئے گوشوارے میں رقم جمائماخان سے آنے کی تفصیل موجود ہے،نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے جمائما کو قرض کی ادائیگی ظاہر ہے، کہا گیا ہے کہ اینگلو آریش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہونا ہے۔قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسز اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئ۔باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی ۔ایسا کچھ نہیں بچا تھا جو عمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے ۔عمران خان 2002سے2007تک ممبر قوی اسمبلی رہے۔ رکن قومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ سے نہ رقم ملی نہ ہی کوئی رقم قابل وصول تھی۔2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔اکاؤنٹ میں کوئی ایسی رقم نہیں تھی جو 2013کے گوشواروں میں ظاہر کی جاتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جمائما کی جانب سے عمران خان کو فراہم کی گئی ان دستاویزات پر انیس مئی دو ہزار سترہ کی تاریخ درج ہے جبکہ وکیل نعیم بخاری نے کہا تھا کہ بارکلیز بنک کی بندش کے سبب جمائما کو پرانی دستاویزات کے دوبارہ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے _ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کرنا ہے کہ جمائما کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات تصدیق شدہ اور کسی شک و شبہ سے بالا ہیں یا نہیں –