پاکستان

اربوں روپے کے نئے منصوبے

اکتوبر 6, 2017 < 1 min

اربوں روپے کے نئے منصوبے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں  نو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی _

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں چودہ ارب اکتیس کروڑ سے زائد کی لاگت کے انفراسٹرکچر منصوبوں, بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کےلئے تین ارب ستاون کروڑ کے نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ خانیوال رائے ونڈ ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کے چودہ ارب چھبیس کروڑ, کراچی سرکلر ریلوے کے دو کھرب سات ارب سے زائد لاگت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جس کے تحت کراچی میں چوبیس اسٹیشن بنیں گے اور ایک سو باسٹھ ریلوے انجن خریدے جائیں گے جبکہ یہ روزانہ سوا پانچ لاکھ لوگوں کو  سفری سہولیات فراہم کرے گا _

ایکنک کے اجلاس میں کے پی کے میں شاہراہوں کی بحالی کے لیے  سترہ ارب, لیہ میں دریائے سندھ پر پل بنانے کے نو ارب ستتر کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی, میر پور میں اسمعیل گڑھ روڈ کی بحالی کےلئے چھ ارب اڑتالیس کروڑ , وارسک کینال سسٹم کےلئے گیارہ ارب تیرہ کروڑ اور وزیراعظم کے یوتھ ٹریننگ پروگرام کےلئے چھبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے