ایبٹ آباد میں صحت کا انوکھا انصاف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پښتونخوا میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ‘صحت کا انصاف’ پروگرام شروع کیا مگر اس کے اثرات تاحال سرکاری اسپتالوں میں منتقل نہیں ہوئے _
ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس/انسٹیٹیوٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم جاری ہیں، پاکستان 24 کے پاس دستیاب وڈیوز کے مطابق لیبر روم میں دم توڑ جانے والے نو مولود بچوں کو کوڑے میں پھینکا جانے لگا ہے، لیبر روم کا طبی عملہ ملوث ہے اور اسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے .
ایبٹ آباد کے اس ہسپتال کے لیبر روم میں پیدا ہونے والے نو مولود بچے کو مردہ قرار دے کر لیڈی ڈاکٹر نے ایک طرف پھینک دیا، بچے کے والد سجاول نے کہا کہ میری بیوی نے دیکھا تو بچہ زندہ پایا گیا. سجاول اور اس کی اہلیہ نے حکومت سے لیبر روم کی ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور دیگر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج کراتے وقت محتاط رہیں _