پاکستان

دم پر پاؤں آ گیا

اکتوبر 8, 2017 < 1 min

دم پر پاؤں آ گیا

Reading Time: < 1 minute

نوازشریف کو مودی کا یار قرار دینے کے پروپیگنڈے سے لے کر جندال سے ملاقات کو ملکی سلامتی کے خلاف سازش قرار دینے والوں کی دم پر پاؤں آ گیا ہے ۔

وہ فیس بک پیجز اور ٹوئٹر ہینڈل جو نواز شریف کی شوگر ملوں سے را کے ایجنٹ برآمد کرتے تھے اب یہ درخواستیں کرتے پھر رہے ہیں کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی را کے چیف کے ساتھ بغل گیر ہونے کی تصاویر پھیلا کر غلط پروپیگنڈا نہ کیا جائے ۔

پاکستان ڈیفنس کے نام سے چلائے جانے والے فیس بک پیج اور ٹوئٹر ہینڈل سے گزشتہ تین برس سے سیاست دانوں اور جمہوریت پسند صحافیوں کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا ہو رہا ہے اور کئی صحافیوں نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت معلوم کرے کہ اس صفحے اور ٹوئٹر کے پیچھے کون ہے ۔

واضح رہے کہ فوج کے ترجمان نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرنے والے تھک جائیں گے ۔

سوشل میڈیا کے ذریعے سیاست دانوں اور صحافیوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کی دم پر پاؤں تو آ گیا ہے مگر چیخنے سے بہتر ہے کہ عقل کے ناخن لے کر پروپیگنڈے کو بند کیا جائے ۔ یہ بات ہر ایک کے علم میں ہے کہ آئی ایس آئ کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ احسان لندن میں مباحثے میں شرکت کیلئے گئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے