کیپٹن صفدر گرفتار کر لئے گئے
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا ہے، اس سے قبل نیب لاہور نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا ۔
قومی احتساب بیورو (نیب ) کے خط کے متن میں کہا گیا کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے۔ احتساب عدالت نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات پرعملدرآمد کاحکم دیا ہے اور اس حوالے سے عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ خط میں سیکرٹری قومی اسمبلی کو کہا گیا کہ نیب لاہور کیپٹن (ر) صفدر کے وطن واپس پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لے گی، دوسری جانب نیب نے ائرپورٹ پر اپنی ٹیمیں بھیجیں اور راولپنڈی نیب کے دفتر میں کیپٹن صفدر کے گرفتاری کے بعد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا_
اسلام آباد آئر پورٹ پر ن لیگ کے کارکنوں نے نیب کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تاہم سینٹر آصف کرمانی نے انہیں کہا کہ لیڈرشپ کی ہدایت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کام کرنے دیا جائے ہم عدالت کا سامنا کریں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات دو بجے کے بعد تک کامیاب ٹی وی شو کے بعد نیب حکام کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے لیے ساتھ لے گئی _