متفرق خبریں

چی کے پچاس سال

اکتوبر 9, 2017 2 min

چی کے پچاس سال

Reading Time: 2 minutes

جدید دنیا میں استعمار کے خلاف جدوجہد کی سب سے بڑی علامت کے مارے جانے کو پچاس برس ہو گئے ۔

امریکا کے پڑوسی ملک کیوبا میں انقلابی رہنما چی گویرا کی موت کی پچاسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سانتا کلارا شہر میں تقریبات جاری ہیں جہاں چی گویرا نے باغیوں کی قیادت کرتے ہوئے آمریت کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کی تھی۔

ہزاروں لوگ اپنے ہیرو چی گویرا کے مجمسے اور آخری آرام گاہ کے باہر جمع ہیں جن میں ان کے ساتھی اور موجودہ صدر راؤل کاسترو بھی موجود ہیں۔ سرکاری میڈیا پر براہ راست دکھائی جانے والی تقریبات کے آغاز پر صدر راؤل کاسترو نے چی گویرا کی قبر پر پھول رکھے ۔

چی گویرا کو 1967 میں بولیویا میں انقلاب لانے کی کوشش کے دوران فوج نے گرفتار کر لیا تھا اور گرفتاری کے ایک دن بعد ہی انھیں مار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد چی گویرا کی لاش کو سنہ 1997 میں کیوبا میں منتقل کیا گیا۔ انیس سو انسٹھ میں کیوبا میں انقلابی رہنما چی گویرا نے فیدل کاسترو کے شانہ بہ شانہ لڑتے ہوئے ملک میں امریکہ نواز آمر بتیستا کے خلاف کامیاب لڑائی کے بعد حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں سوشلسٹ حکومت قائم کی تھی۔ چی گویرا کی موت کے پچاس برس بعد کیوبا وہ کرنسی نوٹ اور بل بورڈزتک پر نظر آتے ہیں مگر دنیا میں جہان انقلاب کی بات کی جاتی ہے چی کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔ اسامہ بن لادن کی ایک بیوی نے ایبٹ آباد کمیشن تحقیقات میں بتایا تھا کہ شیخ بھی چی گویرا کو ہیرو مانتے تھے ۔

دنیا بھر میں چی کی تصاویر والی ٹی شرٹ آج بھی سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ بکتی ہیں۔ پاکستان کے سوشل میڈیائی جہادی بھی اکثر اپنی ڈی پی کو چی کے اسکیچ سے سجاتے ہیں مگر زیادہ تر دوسروں کی دیکھا دیکھی ایسا کرتے ہیں اور ان کو چی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے