پاکستان

اشتہاری نہیں ہوں

اکتوبر 9, 2017 < 1 min

اشتہاری نہیں ہوں

Reading Time: < 1 minute

اشتہاری کیسے قرار دے دیا جب اس ملک کا رہائشی ہی نہیں، یہ کہنا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے کا جن کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیے گئے ہیں _

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی میں سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کوئی بڑی بات نہیں تھی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نوے کی دہائی میں ایک دوسرے کے خلاف درج مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ دو دہائیاں گزرنے جانے کے بعد حالات وہی ہیں کیونکہ احتساب سے اشتہاری قرار دیے جانے کو نواز شریف کے صاحبزادے نے انتقامی کارروائی قرار دے دیا ہے ، لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسن نواز کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائی سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے، حسن نواز نے کہا کہ وہ اشتہاری ہو ہی نہیں سکتے، وہ پچھلے 24 سال سے لندن میں رہائش پذیر ہیں، جس شہر اور جس ملک میں رہائش پذیر ہیں آج بھی وہیں پر ہیں اور ایسا کوئی کام کیا اور نہ پاکستان سے فرار ہوا ہوں جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے