عدالت پر حملے کی روایت
Reading Time: < 1 minuteاحتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو سیاسی جماعتوں نے ن لیگ کا عدلیہ پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے _
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن تیسری مرتبہ وفاق کی سطح پر بر سر اقتدار ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ن لیگ کو ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کرنے والی جماعت کا طعنہ دیا جاتا ہے، طعنہ دینے والے سپریم کورٹ پر انیس سو ستانوے میں لیگی رہنماوں کے حملے کو مثال قرار دیتے ہیں _
احتساب عدالت میں تیرہ اکتوبر کو ن لیگ کے وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے واقعہ کو سیاسی جماعتوں کے رہنما احتساب عدالت پر حملہ قرار دے رہے ہیں،سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے عدلیہ پر حملوں کی ماضی کی روایت کو بر قرار رکھا اور آج احتساب عدالت پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان بھی اس حوالے سے خاصی اہمیت کا حامل ہے، پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز پر آج میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔
دوسری جانب موقع پر موجود افراد اور موبائل فون سے بنائی گئی فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ ایک وکیل نے عدالت کے دروازے پر موجود پولیس اہلکار کو ہٹانے کے لیے دھکے دیے اور تھپڑ مارا –