ڈرون حملے میں بیس مارے گئے
امریکا کے ڈرون نے اس علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے جہاں گزشتہ ہفتے امریکی شہری کو بازیاب کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے مقبل میں سعید کریم نامی شخص کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی جارہی ہے جن میں کمانڈر اور اس کے ساتھی شامل ہیں_ مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں ایک ڈرون نے میزائل داغے تھے۔ بتایاجارہا ہے کہ ڈرون نے گھر پر چار میزائل داغے تھے_ بتایا گیا ہے کہ حملہ پانچ بجے کے لگ بھگ کیا گیا۔ کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے مقبل میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر سنگین ولی شاہ اور ان کے دیگر 4 ساتھی شامل ہیں جبکہ ملبے سے مذید 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے _