دھماکے میں سات جاں بحق
بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے، ہزارہ برادری کے افراد تسلسل کے ساتھ نشانہ بنائے جاتے رہے ہیں مگر آج سیکورٹی فورسز پر بڑا حملہ کیا گیا ہے _
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو فورسز کے ٹرک سے ٹکرایا ہے جس کے نتیجے میں سات اہلکار مارے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں ریپڈ رسپانس فورس کے 35 اہلکار سوار تھے _
واقعہ کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں پیش آیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے _