پاکستان

فرقہ وارانہ قتل کے مجرم بچ گئے

اکتوبر 18, 2017 < 1 min

فرقہ وارانہ قتل کے مجرم بچ گئے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پانچ مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ مجرم غلام قاسم، عزیز الرحمان اور قاری محمود پر سنہ 2000 میں پنڈی گھیب میں مجلس پر گرنیڈز سے حملہ کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جبکہ مجرم فاضل اور سلیم الدین پر 1995 میں کراچی میں شیعہ خاندان کے گھر پر حملے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ پنڈی گیب واقعہ میں پندرہ افراد جاں بحق اور چھیالیس زخمی ہوئے تھے جبکہ کراچی حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔ ٹرائل کورٹس نے مجرمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹس نے بھی ماتحت عدلیہ کے فیصلوں کو بر قرار رکھا تھا ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ یہ افراد سترہ اور بائیس سالوں سے موت کی جیل میں ہیں، مجرمان کو عدالت عمر قید کی سزا دیتی تو اب تک پوری ہو جاتی، عدالت نے کہا کہ ریاست فوری انصاف فراہمی میں ناکام ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے