پاکستان

لاپتہ صحافی دو سال بعد واپس

اکتوبر 20, 2017 < 1 min

لاپتہ صحافی دو سال بعد واپس

Reading Time: < 1 minute

لاپتہ شہری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے والی خاتون صحافی جو خود لاپتہ ہو گئی تھی اب دو سال بعد گھر واپس پہنچ گئی ہے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر افراسیاب خٹک نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صحافی زینت شہزادی کے بارے میں یہ کہنا کافی نہیں کہ اس کو پاک افغان سرحد سے بازیاب کرایا گیا بلکہ ریاست ذمہ داری لے اور بتائیں کہ اس کے اغوا میں کون سے ادارے ملوث ہیں۔
اس قبل نیب کے نئے چیئرمین اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا تھا کہ زینت شہزادی کو غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے قبائلی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا ، زینت شہزادی کے اہل خانہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے ، شہزادی نے دو ہزار پندرہ میں ایک لاپتہ شخص حامد انصاری کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی تھی جو بھارتی شہری ہے اور مبینہ طور پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے تحویل میں لیا تھا ،شہزادی نے حامد انصاری کی والدہ فوزیہ انصاری کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،یہ درخواست منظور کرکے جبری لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کو بھیجی گئی تھی۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ حامد انصاری کو پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں تین سال کی سزا ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے