سینٹارس کو فیس پر نوٹس
پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مال ہونے کے دعوے دار اسلام آباد کے سینٹارس کو ڈپٹی کمشنر نے نوٹس جاری کر دیا ہے_
شاپنگ مال کی انتظامیہ کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ عام لوگوں سے تین سو روپے داخلہ فیس وصول کر رہے ہیں، وضاحت کریں کہ یہ کس قانون کے تحت لی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے مطابق یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،
نوٹس میں سنٹورس مال کی انتظامیہ کو تین دن میں اپنی پوزیشن قانون کے مطابق واضح کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے _