امریکی وزیر پاکستان آئیں گے
Reading Time: < 1 minuteامریکہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈول سے آگاہ کر دیا ہے،
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا ایک روزہ دورہ ہوگا، امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ کوخواجہ آصف کی جانب سے 14اگست اور 4 اکتوبر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی، امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کےایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن اور خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے، جبکہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے _
Array