پاکستان

جلسوں کی سیاست کا دن

اکتوبر 22, 2017 2 min

جلسوں کی سیاست کا دن

Reading Time: 2 minutes

جھوٹے عمران خان کے گرد کرپٹ لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں، عمران خان تبدیلی کے نعرے لگاتے خود تبدیل کیسے ہوئے؟؟ یہ بتایا ہے بلاول بھٹو زرداری نے، جبکہ محمود خان اچکزی، اسفند یار ولی، سراج الحق اور عمران خان نے بھی مختلف شہروں میں جلسے کر کے طاقت دکھائی ہے _

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف پر سیاست اور اخلاقیات کا جنازہ نکال کا الزام لگا دیا،پشاور کے علاقے زنگلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ن لیگ اور پی ٹی آئی نے سیاست اور اخلاقیات جنازہ نکال دیا ہے،صرف پیپلز پارٹی نے ہی این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کا حق دلوایا، پیی پی پی نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے اور عوام کی خواہش کے مطابق صوبے کا نام خیبر پختونخوا رکھا گیا،چیرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام اور وسائل کو پنجاب کی سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں،خیبر پنختونخواہ کے پیسوں سے عمران خان کا کچن اور جہانگیر ترین کا جہاز چلتا ہے،عمران خان کے تبدیلی کے دعوے جھوٹے ہیں اور وہ صرف اقتدار پر قابص ہونا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے دیکھتے عمران خان کی آنکھوں کی بینائی کم ہوگئی، وہ چاہتے ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھے اور وہ ناچنا شروع کر دیں،عمران خان پوری دنیا میں کرپشن کے خلاف اعلان کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے اپنے صوبے میں میگا کرپشن کے خلاف کیوں تحقیقات نہیں کی جا رہیں؟ خیبر بینک اور مائننگ کے میگا اسکینڈل سامنے آئے،بلاول زرداری نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کا احتساب کمیشن کہاں چلا گیا،عمران خان جن لوگوں کو کرپٹ کہتے تھے آج وہی لوگ عمران خان کے ارد گرد کھڑے ہیں،خان صاحب کے اپنے ہی ساتھی کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی کے نعرے لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے عمران خان کے دعوے بھی جھوٹے ہیں،چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہے جہاں مریضوں کو کسی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں جب کہ ینگ ڈاکٹرز بھی اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کی ترقی کے دعوے بھی کھوکھلے ہیں،میاں صاحب کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے لیکن جہاں ترقی ہو تو وہاں روزگار کے مواقع ملتے ہیں اور عوام کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے، یہاں تو ملک کا کوئی ایک طبقہ بھی حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کا تو برا حال ہے البتہ شریف خاندان خوشحال ہو رہا ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں نام نہاد بڑی جماعتیں آمروں کی گود میں پلی بڑھی ہیں اور ان کے رہنما پاکستان کو ترقی پسند نہیں بنانا چاہتے۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ دولت اوروسائل کی منصفانہ تقسیم ہو اور ملک ترقی کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے