قائداعظم یونیورسٹی میں آپریشن
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد اور یونیورسٹی انتظامیہ بے بس ہو گئی_
قائداعظم یونیورسٹی سے طالب علموں کو نکالے جانے پر طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری ہے، جامعہ میں اکتالیسویں روز بھی درس وتدریس کا عمل نہ ہو سکا، مقامی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے آج سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، آج جب یونیورسٹی کو کھولا گیا اور ڈیپارٹمنٹس میں لیکچر کا سلسلہ ہوا ہی تھا کہ احتجاجی طلباء نے زور زبردستی تدریسی عمل کو بند کرا دیا، احتجاج کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف کریک ڈاون کرکے ایک سو سے زیادہ طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے، انتظامیہ اور احتجاجی طلباء کے درمیان کشیدگی کے باعث یونیورسٹی کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، دیگر یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بھی بلوچ و سندھی کے نام پر لسانی گروہ کا ساتھ دینے کے لیے اعلان کیا ہے _