عامر لیاقت کی بدفعلی ویڈیو
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے بزعم خود سب سے بڑے چینل کے خود ساختہ سب سے بڑے اینکر پرسن کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھ بچپن میں ہونے والی بدفعلی کا تجزیہ چالیس سال بعد آغا خان ہسپتال کراچی میں کرانے کی پیشکش کر رہے ہیں _
عامر لیاقت حسین کی بول ٹی وی کے پروگرام میں کی گئی یہ گفتگو ناظرین تک براہ راست پہنچی ہے جس میں وہ خود پر تنقید کرنے والے افراد کو کہہ رہے ہیں کہ تمہارے والد کے ساتھ کراچی سینٹرل جیل میں بارہ افراد نے بدفعلی کی تھی اس لیے تم کو مجھ پر (عامر لیاقت حسین) پر شک ہے کہ مجھے کوئی اٹھا کر لے گیا تھا اور میرے ساتھ بھی وہی ہوا جو تمہارے ابا جان کے ساتھ ہوا تھا، اس لیے آؤ ٹیسٹ کرا لیتے ہیں _
پروگرام کے اس حصے کی ویڈیو پیمرا چیئرمین ابصار عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئر کرنے کے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پرائم ٹائم میں پاکستان کے ٹی وی چینل پر کس قسم کی گفتگو کی جا رہی ہے، تاہم ان سے سوال پوچھا جا رہا ہے کہ اس پر اتھارٹی نے کیا کارروائی کی ہے؟ اس کا جواب ابھی تک اتھارٹی نے نہیں دیا کیونکہ شہری پہلے ویڈیو کلپ دیکھیں گے اور اس کے بعد اپنی شکایات ادارے کو درج کرائیں گے _