پاکستان

مالکوں کا پالتو

اکتوبر 28, 2017 < 1 min

مالکوں کا پالتو

Reading Time: < 1 minute

سی ڈی اے سے کروڑوں روپے کے ٹھیکے لینے والے اینکر اور سابق سرکاری ٹی وی نوکر محمد مالک نے اپنے پروگرام میں کہا ہے کہ ‘مجھے کسی نے کہا کہ احمد نورانی پر حملہ آئی بی یعنی انٹیلی جنس بیورو نے کیا ہے تاکہ فوجی ایجنسیوں کو بدنام کیا جا سکے’ ۔ مالک نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے عسکری ذرائع سے بھی بات کی جنہوں نے اس کی تردید کی ۔ مالک نے احمد نورانی کی گزشتہ عرصے میں کی گئی ٹویٹس کا بھی حوالہ دیا ۔ جس وقت محمد مالک یہ بات کر رہے تھے اس وقت اسٹوڈیو میں حامد میر اور عامر متین بھی بیٹھے ہوئے تھے تاہم کسی نے مالک سے یہ نہ پوچھا کہ ان کو یہ بات بتانے والا کون تھا اور کیا ان کو تفتیش مکمل ہونے سے قبل اتنی غیر ذمہ دارانہ بات ٹی وی پر کرنی چاہیے، اسی طرح یہ سوال بھی ہے کہ مالک نے عسکری ذرائع سے کس حیثیت میں کیا بات کی اور یہ عسکری ذرائع ہوتے کیا ہیں ۔

اس وقت سوشل میڈیا پر صحافی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں کہ صحافت کے لباس میں کروڑوں کے ٹھیکے حاصل کرنے والے ہی صحافیوں کے اصل دشمن ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے