مطالعہ پاکستان کے غدار
ڈگری کلاسز کیلئے مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نظریہ پاکستان کے باب میں تحریک آزادی کے مجاہدین کا بھی ذکر کیا گیا ہے مگر اس میں ‘پٹھانوں کی غداری’ کو بھی بھی مجاہدین کی ناکامی کا سبب بتایا گیا ہے _
مطالعہ پاکستان کے اس باب پر پشتون قوم پرست حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور عام پشتون نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے _ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس باب کو مطالعہ پاکستان کی کتب سے خارج کیا جائے اور پشتونوں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈے سے باز رہا جائے _
پشاور سے عظمت گل/ نمائندہ خصوصی