پاکستان

افغان سرکار پشاور سے اغوا

اکتوبر 28, 2017 < 1 min

افغان سرکار پشاور سے اغوا

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے سفارت خانے کے اعلی حکام نے حکومت پاکستان سے رابطہ کر کے آگاہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کا ایک اہم عہدیدار پشاور سے اغوا ہوا ہے _

پشاور سے اغوا ہونے والے عہدے دار کے بارے میں بتا گیا ہے کہ وہ افغان صوبے کنڑ کا ڈپٹی گورنر ہے، قاضی محمد نبی نامی ڈپٹی گورنر کو ڈنگری گارڈن سے اغواء کیا گیا _

حکام کے مطابق ڈپٹی گورنر گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ  3 دنوں سے پشاور میں علاج کے لئے مقیم تھے _

پشاور میں سیکورٹی ادارے اور پولیس حکام نے قبل ازیں اس واقعے کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم افغان خبر رساں ادارے اور ڈپٹی گورنر کے رشتہ دار اس کی تصدیق کر رہے تھے _ افغانستان کے سفارتی حکام نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ قاضی محمد نبی کی جلد بازیابی کیلئے کوشش کی جائے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے