نواز شریف کی واپسی
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 سے اسلام آباد پہنچے ہیں، قومی احتساب بیورو کی ٹیم ائرپورٹ پر موجود تھی مگر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرائی جا سکی _ نواز شریف اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی، نواز شریف نے کل تین نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے _ واضح رہے کہ تین نومبر دو ہزار سات کو پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی جس پر ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے اور وہ ملک سے فرار ہونے کے بعد واپس نہیں آئے _
Array