حکومت نے کتنا قرضہ لیا
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان بالا سینٹ کو گزشتہ پانچ سال کے دوران لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے_
تحریری جواب میں سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی مد میں 3 کروڑ 13 لاکھ 55 ہزار 522 ملین ڈالرز حاصل کئے، مذکورہ قرض مختصر اور طویل مدتی قرضے ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے حاصل کیا گیا _
ایوان بالا میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان قرضوں کے علاوہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تخت 2014 میں 3 سالہ قرض کا معاہدہ کیا، 2013 سے 2016 کے دوران 6 ہزار 377 ملین امریکی ڈالر کی رقم اس فیسلٹی کے تحت آئی ایم ایف سے حاصل ہوئی _
گزشتہ 10 برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے اخرجات کی تفصیلات نہ پیش کرنے پر چئیرمین سینٹ نے برہمی کا اظہار کیا_ وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کہا کہ اس معاملے پر وزارت داخلہ اور خارجہ دونوں شامل ہیں۔ مکمل معلومات کسی کے بھی پاس نہیں۔ سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں؟ رضاربانی غصے میں آ گئے اور بولے کہ کیا یہ ماسی خیراں کا گھر ہے؟اس تمام معاملے میں وفاقی حکومت کہاں کھڑی ہے؟ حیران کن بات ہے کہ اس اہم معاملے پر کسی کے پاس تخمینہ نہیں ہے۔ رضاربانی نے کہا کہ حکومت ایوان چلانے میں کوئی دلچسپی ہیں رکھتی،کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں، چیئرمین سینیٹ نے احتجاجاً سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیا _