دس کروڑ کی اسمگلنگ ناکام
Reading Time: < 1 minuteپشاور میں کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے، کسٹمز موبائل اسکواڈ نے پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا اور ڈیجیٹل recivers پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کنٹینر قبضے میں لے لیا ہے _
گل رحمان کلیکٹر کسٹمز پشاور کی اطلاع پر G.T. روڈ پشاور پر ایک چھاپہ مار پارٹی ناصر بخاری سپرنٹنڈنٹ کسٹمز کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی، چھاپہ مار پارٹی میں عبدالوحید انسپکٹر، ڈرائیور طارق، حوالدار ممتاز اور دیگر سپاہی شامل تھے، پارٹی نے GT روڈ پر ناکہ بندی کی تھی اس دوران ٹریلر کنٹینر نمبر c.1255 buner آیا ۔ جس کو روکا گیا، تلاشی لینے پر کنٹینر سے 189597 گز غیر ملکی کپڑا اور ڈیجیٹل recivers برآمد ہوئے، کنٹینر اور ٹریلر کو قبضے میں لے کر کسٹمز حکام نے مقدمہ درجہ کیا۔ سمگل شدہ اشیاء کی مالیت 10 کروڑ 40 لاکھ بتائی جاتی ہے _
Array