پاکستان

واجد ضیا کی پیشی

فروری 8, 2018 < 1 min

واجد ضیا کی پیشی

Reading Time: < 1 minute

سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ريفرنس ميں واجد ضياء کا بيان قلمبند نہ ہوسکا، واجد ضيا کو آخري گواہ کے طور پر آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرليا گيا،احتساب عدالت کے جج محمد بشير نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ريفرنس کيس کي سماعت کي،،استغاثہ کے گواہ واجد ضيا کا بيان اصل ريکارڈ نہ ہونے کي وجہ سے قلمبند نہ ہوسکا،،پاناما جے آئي ٹي کے سربراہ واجد ضيا سخت سيکيورٹي ميں عدالت پہنچے،،دوران سماعت عدالت نے واجد ضيا سے استفسار کيا کہ کيا آپ کے پاس کوئي ريکارڈ ہے؟واجد ضيا نے بتايا کہ اصل ريکارڈ سپريم کورٹ ميں جمع کراديا تھا
نيب پراسيکيوٹر نے بتايا کہ اسحاق ڈار سے متعلق ريکارڈ واليم ون اور ٹين اے ميں ہے،،سپريم کورٹ سے تمام واليم منگواليں يا صرف اسحاق ڈار سے متعلق ريکارڈ منگوائيں،،واجد ضيا نے بتايا کہ ان کے پاس کچھ تصديق شدہ خفيہ ريکارڈ موجود ہے،،عدالت نے سپريم کورٹ سے اصل ريکارڈ منگوانے کي ہدايت کرتے ہوئے واجد ضيا کو بارہ فروري کو دوبارہ طلب کرليا،،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ نادر عباس کو بھی طلب کرلیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے