عاصمہ جہانگیر آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں میں سب سے معتبر شخصیت معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا _

عاصمہ جہانگیر کا جسد خاکی جب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سڑک پر لایا گیا تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، وکلاء کی ایک بڑی تعداد اپنی لیڈر کی تابوت والی ایمبولینس کے ساتھ دیوانوں کی طرح بھاگتی رہی _

عاصمہ جہانگیر کے جسد خاکی کو لانے والی گاڑی کے آگے بھی وکلاء روتے ہوئے ان کی جدائی کے دکھ کا اظہار کرتے دیکھے گئے _

عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور تمام ٹی وی چینلز پر جنازے کے مناظر براہ راست دکھائے گئے _ جس کے بعد ان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا _