پاکستان24 متفرق خبریں

اس کو عدالت سے باہر نکالیں، چیف جسٹس

فروری 14, 2018 < 1 min

اس کو عدالت سے باہر نکالیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے درخواست گزار شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے _ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنایا _

چیف جسٹس نے کہا کہ ججوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گی،اب کوئی بھی جھوٹی پیٹیشن کا دور ختم ہوگیا، آپ پٹیشن کرنے کے عادی ہیں اور ججوں کی تضحیک بھی کرتے ہیں _ چیف جسٹس نے آرڈر لکھواتے ہوئے کہا کہ شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو شاہد اورکزئی نے پوچھا کہ سپریم کورٹ کی کون سی رجسٹری میں پابندی ہوگی، چیف جسٹس نے کہا کہ تمام رجسٹریوں میں پابندی ہوگی_ شاہد اورکزئی نے پوچھا کہ کس ملک میں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں،  اور اگر آپ نے روسٹرم نہ چھوڑا تو مزید سخت اقدام اٹھا سکتا ہوں _ آپ ججوں پر الزام لگاتے ہیں_ شاہد اورکزئی نے کہا کہ میرے پاس ثبوت ہیں_ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اس کو عدالت سے بابر نکالیں _

شائد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں حال ہی تعینات ہونے والے جج جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا اور ایک درخواست دائر کر کے ان کی اہلیت اور دیانتداری پر سوال اٹھائے تھے _ عدالت نے درخواست خارج کر دی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے