زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بروز ہفتہ مورخہ 17 فروری کو سنایا جائے گا۔ زینب قتل کیس کی سماعت لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد نے کی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بروز ہفتہ مورخہ 17 فروری کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل 12 فروری کو زینب قتل کیس میں عدالت نے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کر دی تھی ۔ پراسیکیوشن نے تفتیش مکمل کر کے 175 صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کرایا جس میں ملزم عمران کو قصور وار ٹھہرایا گیا۔