پاکستان پاکستان24

عوام کے فيصلے بھی مانيں

فروری 17, 2018 < 1 min

عوام کے فيصلے بھی مانيں

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نام لیے بغیر اعلی عدلیہ کے ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے اہم باتیں کی ہیں ۔ حافظ آباد ميں قومي صحت پروگرام کے اجرا کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنی آئينی حدود ميں رہ کر اپنا کرم کرے اور ملکي ترقي کو سب سے مقدم رکھے ۔

وزيراعظم نے کہا عدالت نے جو بھي فيصلے ديے ان پر من و عن عمل کيا ليکن فيصلے کرنے والے عوام کے بھی فيصلوں کو مانيں، وزیراعظم نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں اور قانون کے مطابق چلیں، ہم تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں کئے گئے فیصلے بھی قبول کئے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے اور یہ احتساب عوام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پیسے کے زور پر آنے والے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے، جولائی 2018 میں عوام فیصلہ کریں گے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے