پاکستان

پولیس اہلکار کی خاتون سے زیادتی

فروری 17, 2018

پولیس اہلکار کی خاتون سے زیادتی

خیبر پختونخوا کے ضلع ھری پور میں پو لیس افسر کی خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے_ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ھری پور کے  تفتیشی آ فسر عقیبت شاہ نے واہ کینٹ کی رہائشی خاتون ب کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ رات 12 بجے کمسن بیٹی اور ڈرائیور کے ساتھ ایبٹ آباد سے واپس آ رہی تھی، پولیس اہلکار عقیبت شاہ نے کیری ڈبہ کو دونالی سٹاپ پر زبردستی روکا، عقیبت شاہ انویسٹئ گیشن پولیس میں سب انسپکٹر ہے _

پولیس اہلکار نے زیادتی کے بعد ڈرایا دھمکایا، عقیبت شاہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں تعینات ہے _

ھری پور کے تھانہ سرائے صالح نے دفعہ 376 مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے